بھٹکل 5/ستمبر (ایس او نیوز) جناب ایس ایم سید محی الدین مارکٹ پھر ایک بار مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر منتخب ہوئے جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ پر پھر ایک بار جوباپو اسماعیل کا انتخاب عمل میں آیا۔
الیکشن کمشنر جیلانی صدیقہ کی نگرانی اور ڈاکٹر زُبیر صاحب کی صدارت میں جماعت کے میٹنگ ہال میں جمعرات کو منعقدہ عہدیداران کے انتخاب میں 61 /اراکین حاضر تھے۔ نائب سکریٹری کے ایک عہدہ کو چھوڑ کر تمام دیگر عہدیداران کا انتخاب بالاتفاق رائے ہوا۔
جملہ عہدیداران اس طرح ہیں:
صدر: ایس ایم سید محی الدین مارکٹ
نائب صدر اول : ڈاکٹر زُبیر کولا
نائب صدر دوم: محتشم محمد ہاشم
سکریٹری:کولا محمد ہاشم
نائب سکریٹری: مولوی تیمور حُسین گوائی
سکریٹری مالیات : مولوی اسماعیل انجم گنگاولی ندوی
خازن : محتشم محمد ناصر برنی
محاسب : فائز صدیق
عہدیداران کے انتخاب کے لئے بلائی گئی میٹنگ کا آغاز مولوی یاسین نائطے ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا تھا، عہدیداران کے انتخاب کے بعد تماموں نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔
واضح رہے کہ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے جملہ اراکین انتظامیہ کی تعداد 130 ہے جس میں ٹرسٹیان و سرپرستان بھی شامل ہیں۔ مقامی طور پر بھٹکل میں اراکین انتظامیہ کی تعداد 65 اور بیرون بھٹکل ممبران کی تعداد 52 ہے۔